1929 میں “De’Mont Morency College” کے نام سے شاہ پور میں قائم کئے گئے کالج کو 1946 میں گورنمنٹ کالج سرگودہا کا نام دیا گیا، نامور شخصیات نے اس کالج کی سرپرستی کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر عابد احمد علی کا نام شامل ہے، جو مئی 1950 سے جون1958 تک اس کالج کو پرنسپل رہے۔ ڈاکٹر عابد احمد علی سرسید احمد خان کے پوتے ہونے کو ساتھ ساتھ عربی زبان و ادب کے بہترین فاضل اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجوایٹ تھے۔ گورنمنٹ کالج کی دیدہ زیب جامع مسجد عابد آپ ہی کے نام سے منسوب ہے، جس کی تعمیر آپ کے دور میں ہوئی، آپ نے اپنے دور میں اس ادارے کی عظیم الشان تعلیمی اور تہذیبی شناخت کے لیے زریں نقوش ثبت کئے جس میں جناح ہال اور جامع مسجد عابد کی تعمیر شامل ہے، انہوں نے اعلی جمالیاتی ذوق کے مطابق جامع مسجد قرطبہ کے درومحراب کے نمونے منگوائے اور ان میں ترامیم کر کے اس مسجد تعمیر مکمل فرمائی، اس کے محراب میں کھڑے ہو کر تلاوت کی جائے تو پورے ہال میں آواز کا ارتعاش اس انداز سے پیدا ہوتا ہے کہ کسی لائوڈ سپیکر کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ یہ مسجد جہاں اپنے عہد میں فن تعمیر کا شاہکار تھی، آج بھی نفاست و تقدیس کی دلکش علامت ہے۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے اس مسجد کی جدید تقاضوں اور ضروریات کے مطابق از سرنو تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوا۔ ڈی مانٹ مورنسی کالج شاہ پور اور بعدازاں گورنمنٹ کالج سرگودھا سے نامور شخصیات بطور استاد یا پرنسپل وابستہ رہیں، مثلا پروفیسر یوکرامت (بعدازاں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی) ، پروفیسر سراج الدین آرزو (بعدازاں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی)، عبدالعلی خاں (بعدازاں وفاقی سیکرٹری تعلیم)، ڈاکٹر شیر محمد زمان (بعدازاں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد)۔
Dr. Syed Abid Ahmad Ali was a great personality. He personally supervised the designing and construction of Jinnah Block, Iqbal Hostel and Jam-e-Abid. The beautiful mosque of Government College Sargodha has been named Jam-e-Abid after his name to commemorate his great contribution to make Government College Sargodha the most prestigious and credible institution of the time.
HAT test to be conducted on 1st January 2025
Venue : Seminar Hall of MPH
Reporting time 9.30am
Test time 10.00am to 12.00pm
Please bring along clip board, paid Challan and original cnic
*Electronic Gadgets, calculators and cellular phones, smart watches are not allowed please